حکومت ہند کے پاس زراعت اور کسان برادری کیلئے بہت ساری اسکیمیں ہیں : ریجنل منیجر اے ایف سی
لازوال ڈیسک
جموں//سمال فارمر ایگری بزنس کنسورشیم ، ایس ایف اے سی ، وزارت برائے زراعت و کسانوں کی بہبود ، حکومت ہند نے کسانوں کیلئے ایکویٹی گرانٹ اور کریڈٹ گارنٹی فنڈ اسکیم (ای جی اور سی جی ایف) کے لیے کسان پروڈیوسر کمپنیوں ایف پی سی اور وی سی کیلئے یہاں کرشی بھون جموں میں ایک ضلع سطح پربیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔وہیں پروگرام کا اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) اے ایف سی انڈیا لمیٹڈ ، نئی دہلی نے کیا تھا۔جبکہ ایس ایف اے سی کو ایگری کی ترقی کے ذریعے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔وہیںسینئر ریجنل منیجر اے ایف سی ایس بی کٹیار نے پورے ملک میں اسکیموں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ حکومت ہن کے پاس زراعت اور کسان برادری کیلئے بہت زیادہ اسکیمیں ہیں تاکہ وہ خود پر انحصار کریں۔جبکہ یہ اسکیم پورے ملک میں بینک کے ذریعے چلائی جا رہی ہے ، جس کے تحت اب تک 3164 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔