کہارویندر رائنا وزیر اعلیٰ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہیں
لازوال ڈیسک
جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندوتوا لیڈر راجو چنڈیل نے پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں 50 سے زائد اسمبلی سیٹوں پر جیت درج کرے گی اور بغیر کسی کی حمایت کے اگلی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔وہیںچنڈیل نے کہا کہ پارٹی کے یو ٹی سربراہ رویندر رائنا بھی یو ٹی کے پہلے ہندو وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چنڈیل نے کہا کہ طالبان کے افغانستان کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد کشمیر میں بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے۔کچھ ملک دشمن عناصر سمجھتے ہیں کہ وہ طالبان کی مدد سے کشمیر میں چیزیں دہراتے ہیں لیکن میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ نیا بھارت ہے جہاں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ہر شہری اپنے گھروں میں داخل ہوکر ملک دشمن عناصر کو شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی توجہ بھارت میں پی او کے کو دوبارہ جوڑنا ہے لہذا پاکستان کو اپنے لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پی او کے کو بھارت کے حوالے کرنا چاہیے۔