مہم کے ایک حصے کے طور پر بیس ہزار سے زیادہ درخت لگائے ہیں:سردار ہرپیاس سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں//ایڈیشنل ایس پی ریلوے پرمجیت سنگھ اور ڈی ایس پی جی آر پی نریش شرما کی موجودگی میں آج یہاں جی آر پی جموں میں ایکو کلچر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ جبکہ یہ مہم فطرت و صحت کیلئے جذبہ کے نعرے کے ساتھ جی آر پی لائنز جموں میں چلائی گئی۔ وہیں اس موقع پر سردار ہرپیاس سنگھ بانی ایکو کلچر فاؤنڈیشن نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نیم، سکھچین ، لیموں اور امرود کے درختوں کا اہتمام کیا اور یہ پودے لگائے ۔وہیںانہوں نے کہا تنظیم نے "فطرت اور تندرستی کیلئے جذبہ” کے نعرے کے تحت جاری شجر کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر بیس ہزار سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔