نوجوان سماجی کارکن محمد شریف جنگل کا ضلع ہسپتال کا دورہ

0
0

کینسر کے عالمی دن پر مریضوں کو پھول دے کر کی حوصلہ افزائی
ایم شفیع رضوی

کٹھوعہ؍؍گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن چوہدری محمد شریف جنگل نے آج کینسر کے عالمی دن پر ضلع ہسپتال کٹھوعہ کا دورہ کیا کئی مریضوں اور اسپتال کے عملہ سے کی ملاقات چودھری موصوف نے اپنے دورے کے دوران مریضوں سے مل کر ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے پھول دیے کرحوصلہ افزائی کی محمد شریف جنگل نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو اور صاحبِ ثروت لوگوں کو آگے نکل کر سماج میں غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے نفرتوں کو مٹا کر آپسی بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کی راہیں ہموار کرنی چاہیے کیونکہ انسان کو انسان سے کینہ نہیں اچھا جس سینے میں ہو کینہ وہ سینہ نہیں اچھا انسانیت کے ناطے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم پریشان حال لوگوں کی مزاج پرسی کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ مریض کو دوائی سے زیادہ ضرورت خوش مزاجی کی ہوتی ہے جب مریض کے ساتھ خوش اخلاق سے بات کی جائے تو مریض کا آدھا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا