ارشد گیری کا پی ڈی پی میڈیا کوآرڈینیٹر کشتواڑ کے عہدے سے استعفیٰ

0
0

کہا پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک رکن کی طرح کام کروں گا
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ضلع کشتواڑ ارشد گیری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ارشد گیری نے پریس کے نام ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے پارٹی میں شامل ہر ایک کارکن کو محنت اور لگن سے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ارشد گیری کشتواڑ میں پیلز ڈیموکریٹک پارٹی کے زونل صدر کے عہدے پر بھی کافی عرصہ فائز رہے اور پارٹی کے لیے کام کرتے رہے، جس کے بعد انکو ضلع کشتواڑ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا عہدہ سونپا گیا تھا۔ ارشد گیری نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عہدے سے زیادہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ پریس کے نام جاری بیان کے مطابق ارشد گیری نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ ارشد گیری نے کہا کہ، سال 1999 میں پیلز ڈیموکریٹک پارٹی شمولیت اختیار کی جب کشتواڑ میں پی ڈی پی کی قیادت سعید شاکر صدیقی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاکر صدیقی کی قیادت میں کام کرنے سے یہ سیکھ ملی ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ارشد گیری نے پریس کے نام جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر میں زونل صدر کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر پایا تو پھر یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ میں میڈیا کوآرڈینیٹر جیسے بڑے اور اہم عہدے کے ساتھ انصاف کر پاؤں۔ انہوں نے زونل صدر کے عہدے پر کام کرنے کے دوران پارٹی میں شامل تمام کارکنان کے تعاون کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ارشد گیری پیلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع اکائی کشتواڑ کے ایک بنیادی رکن ہیں اور ہر مشکل وقت میں پارٹی میں رہ کر محنت اور لگن سے کام کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا