ریلائینس اسٹور کھولنے کو لیکر کڑی ناراضگی جتائی،حکومت سے فیصلہ واپس لینے کی مانگ
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ جموں میں ریلائینس اسٹور کھولنے کو لیکر جہاں پورا جموں بدھ کوبند رہا وہیں پونچھ ضلع میں بھی ان کی حمایت میں وکلاء حضرات نے بار ایسوسیشن کے صدر ایڈوکیٹ معروف خان کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ریلائینس کے اسٹور کھولنے کو لیکر جموں کے تاجروں کی حمایت میں آواز بلند کی اور پونچھ راجوری کی عوام کو مرکزی سرکار کی اسطرح کی پالیسی کے خلاف ایک جٹ ہو کر لڑنے کی بات کہی اور پورے جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی پر زور دیا اور اپنے حقوق کے لیے ایک ہونا وقت کی ضرورت قرار دیا۔