بھاجپا ترقی کے نام پر جموں وکشمیر کو لوٹنا بند کرے

0
0

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر کو سونے کی چڑیا بنانا بھاجپا کا سفید جھوٹ:شبیر احمد چوپان
شاہ نواز

ریاسی؍؍لوک جن شکتی پارٹی کے سٹیٹ سیکریرٹری لیبر سیل جموں وکشمیر اور انچارج ضلع رام بن و ریاسی شبیر احمد چوپان نے مرکز کی بھاجپا حکومت کو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاجپا حکومت نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 توڑ کر جموں وکشمیر کو ترقی کی اہم منزلوں پر لے جانے کے خواب دکھائے تھے لیکن نتیجہ کچھ ایسا نکالا کہ جموں وکشمیر کو اس بدلے میں ٹیکس، ٹول پلازہ، مہنگائی، اور اب رلائنس کے سٹور دئیے جا رہے ہیں۔ بھاجپا نے جموں وکشمیر کو دفعہ 370 کے نام پر دھوکہ کرکے جموں وکشمیر کی عوام کو کافی حد تک لوٹ لیا ہے کیوں کہ بھاجپا حکومت کو جو مرضی آتی ہیں وہ جموں وکشمیر میں کرتی ہے۔ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں جو بھی پالیسی لائی وہ عوام مخالف لائی ہے۔ جموں وکشمیر کی عوام نے بھاجپا حکومت کی مرکزی سرکار کی کسی بھی پالیسی کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے کیونکہ بھاجپا کی ہر پالسی جموں وکشمیر کی عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔ بھاجپا سرکار جموں وکشمیر میں میں جبراً اپنے من پسندی قانون لاگو کر رہی ہے جو جموں وکشمیر کی عوام کو بالکل قبول نہیں ہے۔ شبیر احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھاجپا کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر میں ترقی کے نام پراپنی لوٹ کھسوٹ بند کرے اور عوام مخالف پالیسیاں و قانون جلد از جلد واپس لئے جائیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی عوام اب با خبر ہو گئی ہے کہ بھاجپا نے گزشتہ ساتھ سالوں کے اقتدار میں جموں وکشمیر میں کتنی ترقی کی ہے۔ شبیر احمد نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ رلائنس کے سٹور کھولنے کے فیصلیکو جلد واپس لے اور جموں کے تاجروں کو بلا جواز تنگ نہ کرے۔ شبیر احمد نے بھاجپا کو با خبر کیا ہے کہ اگر بھاجپا سرکار نے عوام مخالف پالیسیاں جموں وکشمیر میں بند نہیں کی تو بھاجپا کو آنے والے وقت یہ پالیسیاں مہنگی پڑ سکتی ہیں کیونکہ جموں وکشمیر کی عوام تختہ پلٹنا بھی اچھے طریقے سے جانتی ہے جس پر بیٹھ کر بھاجپا گمراہ ہوگئی اور عوام کی تکلیفیں محسوس نہیں ہوتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا