چین افغانستان کو کوڈ ویکسین کی 30 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا

0
0

جنیوا //چین دہشت گرد تنظیم طالبان کے قبضے کے بعد بحران کا شکار افغانستان کو کووڈ 19 ویکسین کی 30 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا۔

ایک سینئر چینی سفارت کار نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ بعد میں ویکسین کی مزید خوراکوں کی ہنگامی سپلائی کی جائے گی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چن شو نے پیر کو کہا کہ چین نے افغانستان کو فوری طور پر خوراک ، موسم سرما کی ضروریات کا ضروری سامان، کووڈ ویکسین اور 20 کروڑ یوآن کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیشہ اپنے قریبی پڑوسی کی حیثیت سے افغانستان کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے ، اس کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی اور تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ پالیسی اختیار کی۔

مسٹر چن نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر ایک اعلی سطحی وزارتی میٹنگ میں کہا ’’ چین افغان عوام کی خواہشات اور ضروریات کا احترام کرنا جاری رکھے گا اور افغانستان کی پرامن تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرے گا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے میں بڑا رول ادا کرنے اور افغانستان کو جلد از جلد انفیکشن کی صورتحال سے آسانی سے باہر نکالنے اور پرامن ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا