ذاکر حسین
جموں؍؍36 بر س قبل ستمبر 1985 میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی دہلی کا قیام عمل میں آیا تھا تب سے لیکر آج تک مختلف ادوار گزرے ہیں لیکن جموں و کشمیر کو اس وقت بر تری حاصل ہوئی آج جب پہلی بار جموں وکشمیر سے شعبہ اردو میں انچارج پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کا تقرر ہوا ۔موصوف پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کے منتخب ہونے کی خبر سنتے ہی فیس بک، وٹس ایپ اور مختلف قسم کے سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاص طور پر اردو دان طبقہ میں بہت ہی مسرت پائی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کا تعلق یونین ٹیریٹوری جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے دور دراز علاقہ کیری تحصیل کالا کوٹ سے ہے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ پروفیسر موصوف نے ’لازوال کوجانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصلی نام لیاقت علی ولد عبدالحفیظ سکنہ کیری تحصیل کالاکوٹ ضلع راجوری اورابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موگلہ، بی-اے گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر، ایم-اے، ایم-فل، پی-ایچ-ڈی جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کی اس کے بعد موصوف 2017 سے لیکر آج تک نظامت فاصلاتی تعلیم جموں یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام سر انجام دیتے رہے ہیں۔حال ہی میں جے کے پی ایس سی میں اسسٹنٹ پروفیسر کاتقرر اور اب اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی نئی دہلی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرر ہوا ہے اور بیروچیف ذاکر حسین نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے آج کی تاریخ یعنی 13 ستمبر 2021 کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کا چارج سنبھال کر رقم کردی ہے۔