حافظ قریشی
کٹھوعہ //آج یہاںایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ایکسائز رینج کٹھوعہ میں ناجائز کشیدگی اور غیر قانونی شراب کی فروخت کو روکنے کیلئے کئے گئے مختلف چھاپوں کے دوران 550 کلو گرام لہان کو تباہ کر دیا۔وہیں اس سلسلہ میں ایکسائز کمشنر ، راہل شرما کی ہدایات اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر ، کسم شرما کی ہدایات پر ایکسائز رینج کٹھوعہ کی ایک ٹیم ای ٹی او ایکسائز رینج کٹھوعہ وریندر کمار کی قیات میں نے ضلع کٹھوعہ کے چک درابخان ، جرائی اور پارسو چک پر چھاپہ مارا تاکہ غیر قانونی شراب کی کشیدگی پر شکنجہ کسا جا سکے ۔وہیںاس دوران 550 کلو گرام لہان ، غیر قانونی شراب کا خام مال جو کہ انتہائی مضر اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے چھاپہ مار ٹیم نے سرکاری زمین سے برآمد کیا اور بعد میں موقع پر تباہ کر دیا۔