اداکار شعیب نقاش شاہ نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کا خیرمقدم کیا

0
0

کہا یہ فلمی پالیسی بہت سے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے، دنیا بھر سے فلم ساز یہاں آئیں گے
لازوال ڈیسک

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں جموں و کشمیر کیلئے فلم پالیسی 2021 کا اعلان کیا تھا ۔ جس کا سب نے دل سے خیرمقدم کیا ۔ وہیں جموں و کشمیر کے مشہور فلم ساز شعیب نکاش شاہ نے بھی ایل جی انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔واضح رہے شعیب نکاش شاہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ایک چھوٹے سے علاقے سے ہے لیکن انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اپنی تھیم پر مبنی فلموں کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کئے۔ وہیں انہوں جموں و کشمیر فلم پالیسی کے حوالے سے کہا یہ فلمی پالیسی بہت سے لوگوں کے لئے امید کی کرن کی طرح ہے ۔ خاص طور پر فلم سازوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے بھی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہمارے یہاں ایک مکمل فلم انڈسٹری ہو گی کیونکہ بہت سے لوگ شوٹنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور علاقائی مسائل پر مبنی فلمیں بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام بھی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا یہ پالیسی تخلیقی فنکاروں کے لیے بھی ایک نعمت ثابت ہو گی۔ جو کچھ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے آج تک اسے بڑا نہیں بنا سکے۔وہیںانہوں نے اس فیصلے کو دور اندیش فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا دنیا بھر سے فلم ساز یہاں آئیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا