خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری

0
0

سالگرہ کے موقع پر خاص پیشکش

ممبئی// بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں- مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں بٹوریں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی-

مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجلنگ میں ہوئی- ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے- انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے تعلیم حاصل کی۔ سال 1990 میں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ تھیں۔

مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں 1997 میں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم کی ہدایت سبھاش گھئی نے کی تھی۔ اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔ فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما نے بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا-

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا