سری نگر میں ایک سی آر پی ایف بنکر کے پاس نصف درجن گرینیڈ برآمد

0
0

سری نگر،// سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بنکر کے پاس کم سے کم 6 گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے پیر کی صبح سری نگر کے بمنہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کے 28 بٹالین کے ایک بنکر کے نزدیک کم سے کم چھ گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرینیڈوں کی بر آمدگی کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اس علاقے میں راہگیروں کی نقل و حمل کو روک دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے ان بموں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے بر آمد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا