ٹنل کے آرپار کی منجملہ ادبی تنظیموں گا اظہار تعزیت
غلام نبی کمار/شاکرملک
سرینگر/بانہال؍؍ کشمیری زبان و ادب کے بے بدل ادیب،محقق،نقاد،ترجمہ کار و شاعر ،سابقہ سیکریٹری ریاستی کلچرل اکاڈمی ،ساہتیہ اکاڈمی کے کشمیری ایڈوائری بورڈ کے کنوینیراور ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی 11 ستمبر کو رات کے 11بجے سرینگر کی رہایش گاہ واقع پادشاہی باغ میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔ان کی نماز جنازہ جوگر پارک راجباغ میں آج صبح کے ساڈھے نو بجے اداکی گئی۔جنازے میں ریاست جموں وکشمیر کے طول وعرض سے آئے ہوئے ادبا،شعرااور دانشوروں نے شرکت کی۔جن میں ادبی مرکز کمراز سے وابستہ اٹھاییس یونٹوں کے نمائندوں کے علاوہ طلبا، ریسرچ اسکالرس،پروفیسر صاحبان،وکلا ریڈیو کشمیرسرینگر ودوردرشن کیندر سرینگر کا عملہ ،ریاستی کلچرل اکاڈمی سے وابستہ آفیسران،میوزک وفاین آٹسٹس اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔بعد میں انھیں پادشاہی باغ میں اپنے گھر کے آنگن میں سپرد خاک کیا گیا۔ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کے صدر محمد امین بٹ،نائب صدور اختر منصور،جاوید اقبال ماوری ،جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی ،سیکریٹری فاروق شاہین ،خزانچی مجید مجازی ،میڈیا سیکریٹری جمیل انصاری اس موقعے پر لواحقین اور سوگواران میں برابر کے شریک رہے۔مرحوم حاجنی جموں وکشمیر کے سب سے زیادہ متحرک کلچرل اکٹوسٹ تھے انکے جانے سے کشمیری زبان ایک بے بدل قائد کاروان سے محروم ہوگئی۔کشمیری ادیبوں اورقلمکاروں کو ایک عظیم محسن اور پرخلوص انسان چھوٹ گیا۔کیونکہ ان کی ہی وجہ سے ریاست کے طول وعرض میں ادبی سرگرمیوں میں زبردست ہلچل ہوا کرتی تھی کشمیری زبان اور کشمیری قوم آج سوگوار ہے۔اللہ تعالی حاجنی صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے۔آمین ۔مرحوم نے کشمیری زبان وادب کی ترقی اور ترویج کے لئے جس جانفشانی سے کام کیا ہے ۔اس کی مثال ملنا بہت ہی مشکل ہے۔مرحوم حاجنی نے ہمیشہ نوجوان قلمکاروں ،ادیبوں اور شاعروں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں ادبی پلیٹ فارم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم حاجنی صاحب خطہ پیر پنجال اور وادی چناب کے کشمیری زبان بولنے والے لوگوں کے لیے ان کی کشمیری زبان کے حقوق کی پاسداری کے وکیل بے بدل،امین اور والی تھے۔ وادی چناب اور پیر پنجال کی منجملہ کشمیری ادبی تنظیمیں حاجنی کے انتقال پر سوگوار ہیں اور ان کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وادی چناب اور خطہ پیر پنجال کی جن کشمیری ادبی تنظیموں نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی ۔ان میں سنگلاب ادبی مرکز بانہال، کاشر مرکز بانہال، کاشر مرکز بہروٹ راجوری، پیر پنجال ادبی مرکز بانہال،اعما عبدالرحیم فائونڈیشن بانہال، بمبرن باغ کاشر بزم ادب مہو اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن رامبن و دیگر ادبی تنظیمیں شامل ہیں۔