صحافی کشتواڑ
کشتواڑ؍؍ترکام کشتواڑ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع کشتواڑ کی طرف سے ایک د وڑ کا ا ہتمام ہوا جسمیں کافی تعداد میں طلاب کھلاڑیوں نے جوش وجذبے سے شرکت کی ۔اس موقع پر شریک طلباء ودیگر حاضرین کو ایسے پروگرامز کے انعقاد کے فواید سے روشناس کیا گیا اور کہا گیا کہ بہتر صحت وسلامتی کے لیے کثرت کرنی بہت ضروری ہوتی ہے جس کی طرف سب کو متوجہ ہونا چاہیے ۔آزادی کا مہوتسو نامی پروگرام میں دوڑ کا آغاز ارشاد احمد سرپنچ کرول بی نے کیا رام سنگھ پی ای ٹی متعلقہ نے کہا کہ آج کا پروگرام انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام ہوا جاوید کرایپاک میڈیا ذمہ دار نے کہا کہ مختلف میچز کے کرانے کا سلسلہ جاری رھے گا جسکی نگرانی ضلعی آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ خیراتی لال شرما خود کرتے ہیں ۔