ماسک کے بغیر بازاروں کا رخ نہ کریں،معاملات میں کمی مگر غفلت کی گنجائش نہیں
دیپک شرما
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اشوک کمار شرما نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے بہترین طریقہ سے کام کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا وبا ء ابھی ختم نہیں ہوئیہے۔ اس عالمی وبا کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ عوام ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اور اس سے بچنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں اس پر عمل آوری کریں۔پریس کانفرنس انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کم آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں جو لوگ اس وبا سے متاثر تھے وہ بھی تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ماسک کے بغیر بازاروں کا رخ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 2045 کورونا وبا کیس دوسرے مرحلہ میں آئے تھے جن میں 2012 لوگ ٹھیک ہوئے اور ابھی 17 لوگ کشتواڑ میں اس وایرس میں موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونہ وبا ابھی ختم نہیں ہوا ہے احتیاط کریں گھر سے باہر نہ جائیں۔