آل انڈیا ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سرنکوٹ میں ایک میٹنگ ہوئی منعقد

0
0

عوامی مسائل کو زوروشورسے حکام تک پہنچانے اورازالہ کروانے کی مقررین نے کرائی یقین دہانی
سرفرازقادری

پونچھ؍؍ آل انڈیا ہیومن رایٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سرنکوٹ میں آرگنایزیشن کے چیف ستویر سنگھ کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس دفتر سیکریٹری اشتیاق احمد، پبلیسٹی آفیسر عبدلحفیظ کوہلی، آرگنائزیشن سیکریٹری ریاض کوہلی، مزمل حسین شاہ، سیکریٹری ریاض الحق، فاروق خاکسر، کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سبھی ممبروں نے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی حصہ لیا اور میٹنگ میں بہت سارے مْدعوں پہ بات ہوئی جس میں رشوت خوری کو لے کر بات ہوئی ہوسپیٹل میں ڈاکٹروں کا غیر حاضر رہنے پہ کافی غور خوض ہوا بہت سارے پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں ایمبولنس نہ ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھی اس بات کو لے کر کافی چرچا ہوئی اس بات کو لے کہ ہاڑی مڑہوٹ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کے حاضر سروس ایک ڈاکٹر سے ایمبولنس کے بارے میں بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ایمبولنس صرف دکھاوے کی کھڑی کی گئی ہے یہاں جب کوئی ایمرجنسی مریض آتا ہے تو میں اپنی گاڑی ایمبولنس کی جگہ پہنچتا ہوں جو مریض کو سرنکوٹ ہوسپیٹل تک پہنچاتی ہے۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم کے ملازمین کی لاپروائیاں منظر عام پہ جو کہ سرکار کی جانب سے آنلائن کلاسسز کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں لیکن بہت کم ٹیچر اس قانون پہ عمل پیرا ہیں ۔ٹیچر حضرات جنہوں نے اپنی ڈیوٹیوں پہ حاضر رہنے کے بجائے سیاست میں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ اپنا وقت وقف کرنا بہت ضروری سمجھتے ہیں حالانکہ ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تھی جیسے سرکار کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھی اس کو معتبر سمجھنا چاہیے تھا۔ ان کے علاوہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کے کافی نْقصانات ہوئے اور ابھی بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے غریب اور مزدور پیشہ لوگ کافی نْقصان کی زد میں ہیں۔ آل انڈیا ہیومن رایٹس ایسوسی ایشن کو عوام نے یہ بتایا کہ اکثر لوگوں نے بنکوں سے لون لے کر فصلیں کھڑی کی گئی تھی اور انہیں فصلوں کو بیچ کر ہم نے بنکوں کا قرضہ چْکانا تھا لیکن جس کو لاکھ روپیے کا فصل ہوتا تھا وہ پانچ یا دس ہزار کی قیمت کا فصل نقصانات کی وجہ سے ہو گیا ہے عوام کا عاجزی اور انکساری سے یہ کہنا تھا کہ سرکار ہماری مدد کرے اور کسان کریڈٹ کارڈ پہ جو قرضہ لیا گیا ہے وہ معاف کیا جائے ۔آل انڈیا ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کہ ذمہ داروں نے عوام کو یہ یقین دہانی کروائی کہ ہماری آرگنایزیشن صرف غریبوں کی آواز ہے ہم ضرور غریب اور مزدور پیشہ عوام کی آواز بن کہ حْکام تک یہ بات پہنچائیں گے ۔ابھی اور مانگ بھی کریں گے کہ کسان کریڈیٹ کارڈ پہ لیے گئے قرضے بھی معاف کیے جائیں ۔آرگنایزیشن کے زمہ داروں کا عوام سے یہ کہنا ہے کہ کوئی پریشانی کسی بھی دفتر میں آئے یا کوئی بھی ملازم رشوت مانگے۔ اس کی شکایت آرگنایزیشن کے ذمہ داروں کو ضرور دی جائے ہم انصاف کی لڑائی ضرور لڑیں گے۔آرگنایزیشن کے چیف ستویر سنگھ نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جو بھی مشکلات ہمارے سامنے آئی ہیں ہم ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کمار کے سامنے یہ مدعے رکھیں گے اور ایل جی گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا