بنوت میں کورونا وائرس سے متعلق بیداری کیلئے تقریب

0
0

ڈاکٹر نازیہ غنی مہمان خصوصی کے طور پر ہوئیں شامل،احتیاطی تدابیراپنانے کی اپیل
ماجد چوہدری

پونچھ؍ سرحدی ضلع پونچھ کے سرحد سے لگی پنچایت بنوت گاؤں میں اسلامک فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ کمیونل ہارمونی کی جانب سے ایک بیداری مہم کے پروگرام کا انعقاد فاونڈیشن کے بانی پروفیسر ایم ایچ شاہ کی سرپرستی میں این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے اشتراک سے ہوا۔پروفیسر فتح محمد عباسی کوآرڈینیٹر این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے اس پروگرام میں اہم رول ادا کیا جبکہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ ڈاکٹر نازیہ غنی نے شرکت کی اور عوام میں کورونا وائرس سے متعلق بیداری کے لیے عوام سے خطاب بھی کیا اور انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ویکسین لگوانے کی بات کہی اور سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق غلط اور پروپیگنڈہ والے پیغامات سے پرہیز کرنے اور ان سے ہوشیار رہنے کی صلاح بھی دی اور بتایا کہ افواہوں پر دیہان نہ دیں اور کورونا ویکسین لگوائیں اور سرکار کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا کریں۔اس موقع پر پروفیسر ایم ایچ شاہ نے بھی عوام سے خطاب کیا اور کورونا وائرس جیسی وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بات کہی۔اس موقع پر کانگریس کے ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ نے بھی عوام سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہا۔اس پروگرام میں گانے بجانے کی محفل بھی سجائی گئی اور عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے متعلق کتابچے بھی بانٹے گئے۔اس موقع پر وہاں کے متعلقہ سرپنچ و دیگر پنچ و عوام بھی موجود رہی جبکہ ڈگری کالج پونچھ کے کئی پروفیسر صاحبان نے بھی اس میں شرکت اختار کی اپنے خیالات سے عوام کو نوازا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا