تین روزہ جنوبی کشمیر والی بال چیمپئن شپ کا سپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں میں آغاز

0
0

ٹورنامنٹ کا اہتمام والی بال ایسوسی ایشن آف جموں کشمیر نے وٹ جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا
ماجد چوہدری

شوپیاں؍؍ تین روزہ والی بال چیمپین شپ سپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں میں باقاعدگی سے شروع ہو گئی۔ٹورنامنٹ کا اہتمام والی بال ایسوسیشن آف جموں و کشمیر نے وٹ جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جموں اینڈ کشمیر اسپورٹس کونسل نزہت گل مہمان خصوصی اور بین الاقوامی کریکٹر پرویز رسول بھی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گورپریت سنگھ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور اسپورٹس آفیسر شوپیان ، کلدیپ ماگوترہ سی ای او والی بال ایسوسی ایشن ، آر سی شرما ٹریڑر والی بال ایسوسی ایشن ، عبدالاحد شاہ سیکرٹری اننت ناگ ، محمد طارق جوائنٹ سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن جموں و کشمیر ، نیلوفر حبیب سیکرٹری کولگام ، مدثر احمد سیکریٹری پلوامہ ، غلام رسول انچارج سپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں اور ملک شبیر آرگنائزنگ سیکرٹری ٹولال 12 ٹیمیں بشمول جنوبی کشمیر کی 4 گرلز ٹیمیں 3 روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں .22 میچز ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر والی بال ایسوسی ایشن کلدیپ ماگوترا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کی توجہ کھیلوں کی طرف خاص طور پر والی بال کی طرف مبذول کرانے کے لیے ہے تاکہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کیا جا سکے اور وادی کشمیر کے ہر کونے میں کھیل اس مقصد کے لیے ہم پورے یو ٹی میں خاص طور پر وادی میں اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پرحسین ، شبیر احمد اور اعجاز احمدبھی موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا