آرمی میلہ میں شمولیت کر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو اعزازی انعامات سے نوازا
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی میں میجر روہت میموریل ووکیشنل ٹرینگ سینٹر میں احساس فاؤنڈیشن کے چیرمین پرویز ملک آفریدی نے دورہ کیا جس میں انکے ہمراہ پیر ذادہ بلال مخدومی و کمانڈنگ آفیسر چالیس۔آر۔آر موجود رہے، جنہوں نے سینٹر میں موجود طلباء و طالبات جنہوں نے آرمی میلہ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا تھا انکو اعزازی انعامات سے نوازا۔ چند روز قبل ساوجیاں میں جو آرمی میلہ لگایا گیا تھا اس میں یہاں کی طالبات نے حصہ لیا اور آج ان میں یہ انعامات تقسیم کیئے گئے۔ اس موقعہ پر پرویز ملک آفریدی نے بات کرتے ہوے کہا کے یہ ایک اچھا سینٹر چل رہا ہے جہاں پر اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بچیوں نے ٹرینگ کرکے اپنا اپنا کاروبار کھول لیا اور اپنے پیروں پر بچیاں کھڑی ہوگئی ہیں۔ آفریدی نے روہت میموریل کے چیرمین علی محمد میر کو بھی مبارکباد پیش کی جنکی محنت سے یہ ایک اچھا سینٹر چل رہا ہے اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔ آفریدی نے کہا ہم بھی انتظامیہ سے گزارش کرتے ھیں کہ اس سینٹر کو مالی مدد کی جائے تاکہ یہاں کے بچے اور بچیوں کو ٹرینگ کروائی جاسکے۔ آفریدی نے 40۔آر۔آر کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ بھی ادا کیا کے جنہوں نے اس سینٹر کو ابھی تک چلانے میں تعاون کیا۔ چیرمیں علی محمد میر نے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور احساس فاؤنڈیشن کے چیرمین پرویز ملک آفریدی و پیر ذادہ بلال مخدومی کا شکریہ ادا کیا اور گزارش کی کے اسی طرح مستقبل میں بھی یہاں کے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزاہی کرتے رہیں۔ پرویز ملک آفریدی نے یقین دہانی کروائی کے مستقبل میں بھی ہم اس سینٹر میں آتے رہینگے اور ان کی امداد کرنے کی کوشش کرینگے۔