مشیر بصیر خان نے بانہال کا دورہ کیا ۰آر ڈی ڈی اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا
ؒلازوال ڈیسک
رام بن ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع رام بن کے بانہال سب ڈویژن کا ایک وسیع دورہ کیا تا کہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں ، جے پی ڈی سی ایل کی جانب سے سردیوں کی تیاریوں ، کووڈ تخفیف کی کوششوں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ مشیر نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن ڈاکٹر شمشاد شان ، صدر ایم سی ، بیوپار منڈل ، پی آر آئی کی قیادت میں کئی وفود سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اپنے مطالبات اور شکایات سے آگاہ کیا جس کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا ۔ بصیر خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مسرت اسلام ، بی ڈی سی چئیر پرسن راشدہ بیگم ، ڈی ڈی سی ممبران ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل اے کے سچدیوا ، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کشور سنگھ چب ، ڈائریکٹر سیاحت بی ڈی سی چئیر پرسن ، اے ڈی سی ہربنس لال کے علاوہ ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران تھے ۔ مشیر نے بانہال میں 6.3 ایم وی اے کی اضافی گنجائش والے 10 ایم وی اے وصول کرنے والے اسٹیشن کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے مختلف جاری دیہی ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے تھچن واگن میں فُٹ برج کا افتتاح کیا اس کے علاوہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع میں تیار کئے جانے والے انفراسٹرکچر کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ حکومت ترسیل ، تقسیم اور بجلی کی پیداوار میں صلاحیت بڑھانے کے ذریعے یو ٹی کے لوگوں کو مناسب بجلی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد بجلی کی کٹوتی کے وقت کو کم کرنا ہے ۔ مشیر نے چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں لکڑی اور تباہ شدہ برقی کھمبوں ، تاروں ، کنڈیکٹروں اور بجلی کی ہموار فراہمی کیلئے درکار دیگر مواد کی تبدیلی کیلئے سروے کرے اور اس میں پی آر آئی بھی شامل ہوں ۔ لوگوں کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مشیر نے ڈائریکٹر سیاحت اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کیلئے سیاحتی مقامات اور ٹریکنگ روٹس کو تلاش کریں ۔ پنچائتی راج کے تین درجے کے نظام کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر نے ان سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے موثر نفاذ اور دیگر فائدہ مندوں پر مبنی اسکیموں کو نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں ۔ بیوپار منڈل کے بس سٹینڈ کو ترقی دینے کے مطالبے کے جواب میں مشیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مناسب زمین کی نشاندہی کرے اور بس اسٹینڈ کی تعمیر کیلئے ایک منصوبہ تیار کرے ۔ مشیر نے پی آر آئی سے کہا کہ وہ کووڈ انفیکشن کی تیسری لہر کو روکنے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ قبل ازیں پی آرآئی نے مشیر موصوف سے ملاقات کے دوران بانہال کے لوگوں کو درپیش مسائل ابھارے اور ان کے حل کیلئے مشیر موصوف کی ذاتی مداخلت طلب کی ۔ مشیر نے افسران کو موقع پر زیادہ تر شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایات دیں اور وفود کو یقین دلایا کہ دیگر حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔