یہ اقدام پانی کی کمی والے علاقوں میں پانی کے تحفظ کے وسائل فراہم کرنے کیلئے کیا گیا : فوج
لازوال ڈیسک
جموں// دور دراز علاقوں میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے فوج نے پانی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی کوشش میں ضلع راجوری کے سرحدی گائوں میں رہنے والے دیہاتیوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینکوں کی تقسیم کا اہتمام کیا۔جبکہ یہ اقدام پہلے ہی پانی کی کمی والے علاقے میں پانی کے تحفظ کے وسائل فراہم کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ وہیں فوج کا ماننا ہے پانی کی حفاظت کے حصول میں عوام کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ یہ کوشش سول ملٹری تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہت آگے جائے گی جبکہ قوم کی تعمیر کے لیے بھارتی فوج کے عزم کی تصدیق کرے گی۔