جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کا رکنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس آج ہوگا: پروفیسر بھیم سنگھ

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے آج جموں میںجاری ایک بیان میں پنتھرس پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور ضلع وار ریاست کے عہدیداروں کو اتوار 12ستمبر 2021کو ہونے والی خصوصی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ پنتھرس پارٹی کا ایک اہم سالانہ اجلاس 12ستمبر 2021(اتوار ) کو ہیڈکوارٹر جموں میں منعقد ہوگا جس میں پنتھرس پارٹی کے تمام ریاستی عہدیداروں کو کے علاوہ جموں وکشمیر اور لداخ کے 22ضلع عہدیداروں اور ضلعی صدور کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔یہ خصوصی سالانہ اجلاس جموں پنتھرس پارٹی کے ہیڈکوارٹر ،گاندھی نگر ، جموں میں صدر پروفیسر بھیم سنگھ کی صدارت میں دوپہر 12بجے سے شام کے چھ بجے تک چلے گا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پنتھرس پارٹی کے ریاستی 22نائب صدور اور ریاست کے جنرل سکریٹریوں سے کہا کہ وہ میٹنگ میں 12بجے دوپہر کو شامل ہونے کی پوری کوشش کریں۔یہ بارش کے اس موسم میں پارٹی کا اختتامی اجلاس ہورہا ہے جس میں تمام ڈسٹرکٹ صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی ضلع کمیٹیوں میں شامل ہونے والوں کی فہرست بھی ساتھ لیکر آئیں۔پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ کمیٹی اسمبلی انتخابات میں شامل ہونے والے امیدواروں کے نام بھی ورکنگ کمیٹی کو پیش کرے۔ ورکنگ کمیٹی الیکشن لڑنے کی خواہش رکھنے والے ریاست کے تمام امیدوا ر وں کے نام کی امیدواری پر دو ہفتہ کے اندر فیصلہ کرے گی۔ورکنگ کمیٹی میں سب سے اہم قرارداد یہ ہوگی کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرانے سے پہلے جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائے جسے پانچ اگست 2019کو پارلیمنٹ نے ختم کردیا تھا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جموں وکشمیر کی تین سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی خراب ہوتی صورتحال کی ایک یہ بھی اہم وجہ رہی ہے۔پنتھرس سربراہ نے یہ مانگ بھی دہرائی کہ جموں وکشمیر میں ریاستی کونسل کے درجہ کو پھر سے بحال کیا جائے جسے پانچ اگست 2019کو ختم کردیا گیا تھا۔پنتھرس پارٹی کے صدر نے الیکشن کمیشن سے بھی زوردار اپیل کی کہ جموں وکشمیر کا ریاست کا وہی درجہ بحال کیا جائے جو پانچ اگست 2019سے پہلے تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اراکین پارلیمنٹ کو یاد دلایا کہ جموں وکشمیر ریاست کی بنیاد اگست ، 1846میں مہاراجہ گلاب سنگھ نے رکھی تھی اور جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کی سازش آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر ناگپور میں رچی گئی تھی جس سے جموں وکشمیر کے عوام کا بھروسہ کو ٹھیس لگی ہے۔پارٹی کے سربراہ نے پارلیمنٹ سے بھی ریاستی درجہ کو فوری طورپر بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کشمیر کے مسلمان بھائیوں اورکشمیر کی سیاسی جماعتوں سے بھی زور دار اپیل کی کہ وہ پنتھرس پارٹی کی اس تحریک کی مکمل حمایت کریں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر اور لداخ میں تین ہی ریاستی سیاسی جماعتوں کو تسلیم شدہ پارٹی کی حیثیت حاصل ہے جن میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی شامل ہیں۔پنتھرس پارٹی نے جموں وکشمیر کی باقی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرانے کے لئے متحد ہوکر اس تحریک کو کامیابی کی طرف لے جائیں ۔جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کے دفتری عہدیداروں اور ضلعی صدور سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ پنتھرس پارٹی کے 12ستمبر 2021کے اجلاس میں ضرور شامل ہوںتاکہ پنتھرس پارٹی اور باقی سیاسی پارٹیاں جو سیکولرزم ، جمہوریت کو تسلیم کرتی ہیں وہ متحد ہوکر جموں وکشمیر ریاست کی مضبوطی کے لئے کام کرسکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا