جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جو کیا گیا، اس کے لئے کانگریس برابر کی ذمہ دار ہے: چرنگو

0
0

راہل کے بیان پر پلٹ وار، کہا یہ ایک جعلی بیانیہ ہے کہ گاندھی کشمیری پنڈت ہیں!
لازوال ڈیسک

جموں//بی جے پی اور کشمیری پنڈتوں کے سینئر رہنما اشونی کمار چرنگو نے آج یہاں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ راہل گاندھی کے جموں کے دو روزہ دورے کے دوران کشمیرپنڈتوں کے حوالہ جات کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک ٹھنڈا سکون ہیں ۔وہیں انہوں نے کانگریس کے نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے گاندھی کی طرح کوئی کنیت نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا ایک جعلی بیانیہ کہ گاندھی کشمیری پنڈت ہیں ۔ انہوں نے کہا کشمیری پنڈت کانگریس کی کشمیر پالیسی کے بدترین شکار تھے19989-90میں ، جب دہشت گردی نے وادی کشمیر میں سماجی و سیاسی منظر نامے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں جموں و کشمیر ریاست میں فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط حکومت تھی۔ کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی ، اور بڑے پیمانے پر ہجرت 1989-90 میں اسی عرصے کے دوران ہوئی ہے۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جو کیا گیا اس کے لیے کانگریس برابر کی ذمہ دار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا