جذباتی طور بلیک میل کرنے والے سیاستدانوں کادور ختم
لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر میں انتخابات ناگزیر:الطاف بخاری
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعہ کے روز پارٹی قیادت کی موجودگی میں پارٹی مرکزی دفتر کا ایم ٹو چرچ لین سونہ وار سرینگر میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی غرض سے اسمبلی انتخابات سے قبل جموں وکشمیر میں فوری ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو دہرایا۔ جموں وکشمیر میں انتظامی بد نظمی کا ذکر کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ ’’جموں وکشمیر میں لوگ بے صبری سے جمہوری منتخب حکومت کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ زمینی سطح پر اُن کے مسائل ومشکلات کا موثر ازالہ ہوسکے۔ خطہ میں سست روی کا شکار ترقیاتی کاموں کا رفتار دینے کے لئے انتخابات اہم ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق پارٹی کے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو پورا کرنے کے لئیحکومت ِ ہند اقدامات اُٹھائے۔ تقریب کے عاشیے کے دوران میڈیا افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ وہ سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبہ پرپہلے مذاق اُڑایا کرتی تھیں، آج وہ بھی زو روشور سے اِس مدعا کو اُجاگر کر رہی ہیں۔ بخاری نے کہاکہ ’’یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ کیسے جموں وکشمیر کی ریاستی علاقائی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا۔ پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کے پچھتاوے سے لیکر ترقی کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی کو ناگزیر قرار دینے اور آنے والے انتخابات میں بڑی جیت کے دعوؤں سے صرف اِن سیاسی جماعتوں کی خود غرضی کی پول کھلی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان روایتی سیاسی رہنماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ جموں وکشمیر میں لوگوں کی اراضی اور ملازمتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور لوگوں کی مشکلات ومسائل کو حل کرنے کے لئے اب تک اپنی پارٹی کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’”ہم ان سیاسی گرگٹوں کی طرح نہیں ہیں جو پی اے جی ڈی بنانے ، انتخابات کا بائیکاٹ کرنے ، پھر ہر بار اپنی پوزیشن کو کمزور کرنے اور اب انتخابات میں شرکت کے لئے روتے ہوئے اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں۔ اپنی پارٹی کا موقف غیر متزلزل ہے اور ایسا ہی رہے گا ‘‘۔افتتاحی تقریب میں سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، پارٹی سنیئرلیڈر محمد دلاور میر، نائب صدر عثمان مجید، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، پارٹی یوتھ ونگ صدر اور میئر سرینگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو، ریاستی سیکریٹری منتظرمحی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی نائب صدر کشمیر جگموہن سنگھ رینہ، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع صدر بارہمولہ شعیب نبی لون، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ضلع صدربانڈی پورہ شفت کاظمی، ضلع صدرگاندربل جاوید احمد میر، پارٹی لیڈر یاور دلاور میر، صوبائی سیکریٹری نذیر احمد ڈیلگامی، جاوید احمد مرچال، عبدالرشید ہارون، عرفان متو، پریس سیکریٹری جاوید احمد جاوید(ترالی)، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور اندرابی، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر فضل محمود بیگ، ضلع ترقیاتی کونسل وائس چیئرمین سرینگر بلال بھٹ، صوبائی صدر کشمیر خواتین ونگ دلشاد شاہین، یوتھ جنرل سیکریٹری مظفر ریشی، یوتھ ریاستی سیکریٹری سلمان بھٹِ یوتھ صوبائی صدر کشمیر خالد راٹھور، صوبائی یوتھ ونگ کارڈی نیٹر امتیاز راتھر اور یوتھ ضلع صدر سرینگر محسن ظفر شاہ وغیرہ موجود تھے۔