پینے کے پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ زرعی اراضی کو سینچائی میں مسائل کا سامنا
چودھری محمد اسلم
چھاترو؍؍ وادی مسلسل خشک سالی کی وجہ سے ندی نالوں اور دریاؤں میں سطح آب میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کیلئے پینے کے پانی کے علاوہ زرعی اراضی کیلئے بھی پانی کی قلت کے مسائل بڑھ گئے ہیں دریاؤں ،ندی،نالوں ،جھلوں ،اور قدرتی چشموں کے علاوہ تالابوں وغیرہ جیسے اہم اور پانی کے بنیادی زرائع میں پانی کی سطح کافی کم ہوگئی ہے۔بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں ضلع کے ان علاقوں سے فون کر کے پانی کی عدم۔دستیابی سے متعلق شکایات کی ہیں۔ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو کے علاقہ بھاٹہ سے تعلق رکھنے والے ذاکر حسین دیو نے بتایا کہ ان کے علاقے میں موجود دریاؤں اور چشموں میں ان دنوں پانی کی سطح کافی حد تک نیچے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی قلت کے مسائل درپیش ہیں جبکہ ان کی زرعی اراضی کو بھی سینچائی کے حوالے سے پانی کی قلت درپیش ہے۔ٹاگوڈ حیا سے ایک اور شخص نے بتایا کہ ڈنواڑ کے لائن میں بھی پانی کی سطح پچھلے دو ہفتوں سے کافی نیچے آگئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے زیادہ مسائل درپیش نہیں ہیں داین علاقے میں لوگوں کو پانی کی قلت کے شدید مسائل درپیش ہیں جبکہ پہلگم اور گجرناڑ کے ساتھ ساتھ ہندگام اور ان کے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے علاوہ زرعی اراضی کیلئے بھی مسائل کا سامنا ہے۔مڑکھل کے کئی مقامات میں لوگوں نے گزشتہ روز پینے کے پانی کی قلت کو لے کر احتجاجی مظاہرے کیا ہے اور سرکار سے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نزلہ پٹھگام چچی محلہ گورسی محلہ کے ساتھ ساتھ تھتھری اور گواڑن گاؤں کے دیہات میں بھی پانی کی قلت پر لوگ نالاں ہیں۔سگدی نالہ تا راجکنڈ کے علاوہ رائل پراورہ کے ضلع کثیر آبادی کو بھی پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ان دنوں پانی کی سطح میں کمی آنے سے دوچار ہے۔وسطی ضلع کشتواڑ ٹاؤن کو بھی پینے کے پانی کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں جبکہ سگدی سیری کے اہم ندی نالوں اور دریاؤں میں مسلسل خشک سالی سے پانی کی سطح میں کمی درج کی جارہی ہے۔پچھلے ایک ماہ کے دوران اگر چند ایک موقعوں پر موسم ابر آلودہ رہا ہے۔تیز ہوائیں چلیں اور بادوباراں بھی ہوا لیکن بارش ٹھیک طرح سے نہیں برسی جسیے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ باغات کیلئے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی میں آج اور کل کیلئے بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔