اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی میعاد میں جون 2022 تک توسیع

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ حکومت نے مزدوروں کے لئے اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت آئندہ سال جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو کی صدارت میں اتراکھنڈ کے ریشیکیش میں منعقدہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی 185 ویں میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت 30 جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ اٹل بیمہ شدہ افراد کو تین ماہ کے لیے 50 فیصد تنخواہ کی شرح پر بے روزگاری بھتہ فراہم کرنے کی اسکیم ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنی ملازمت سے محروم ہو گئے ہیں۔اس میٹنگ اتر پردیش کے شاہجہان پور میں 30 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال، کرناٹک کے ہرہولی اور نرساپور میں 100 بستروں والے نئے ای ایس آئی سی اسپتالوں کی منظوری اور کیرالہ کے لیے سات نئی ای ایس آئی سی ڈسپنسریوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہاں بھی ای ایس آئی سی کے اسپتالوں میں بھرتی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں وہاں مریضوں کو درج فہرست پرائیویٹ میڈیکل سروس فراہم کنندگان کے پاس ریفر کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا