ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے سرحدی علاقع ساوجیاں کے چاپڑیاں علاقے میں فوج کی 25RR کی مدارس یونٹ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں فوج کے ماہر ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ مقامی سرکاری ڈاکٹر بھی شامل ہوئے۔ جہاں متعدد مردو خواتین اور بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے کیمپ کے حوالے سے بتایا یہاں فوج کی جانب سے ہمیشہ طبی کیمپ لگاء ے جاتے ہیں اور آج بھی فوج اور محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے کیمپ کا اہتمام کیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئی۔اس حوالے سے عوام نے فوج کا شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ادویات فراہم کی گئی۔