محکمہ میونسپلٹی کی قلعہ بازار میں بڑی کاروائی

0
0

سی ای او میونسپلٹی کی قیادت میں محکمہ میونسپلٹی کی ٹیم نے چلایا پیلا پنجا
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پونچھ بازار میں سی ای او میونسپلٹی پونچھ کی قیادت میں محکمہ میونسپلٹی کی ایک ٹیم نے قلعہ بازار پونچھ میں غیر قانونی طریقے سے سڑک پر لگائی جارہی ریڑھیوں اور دوکان سے باہر غیر قانونی طریقے سے سامان لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پیلے پنجے کی کاروائی عمل میں لائی۔دو دن قبل محکمہ میونسپلٹی نے قلعہ بازار میں غیر قانونی طریقے سے ریڑھیاں لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تھی جس پر ریڑھی لگانے والوں نے بوال مچایا اور جم کر محکمہ میونسپلٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔گزشتہ روز محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے بذریعہ اعلان لوگوں کو سڑک پر ریڑھیاں لگانے اور دوکان کے باہر سامان لگانے والوں کو منع کیا گیا تھا جس پر دوکانداروں اور ریڑھی والوں کی طرف سے عمل درآمد نہ کرنے پر محکمہ میونسپلٹی نے کاروائی عمل میں لائی اور پولیس عملہ کو ساتھ لیکر پورے بازار سے ریڑھیاں ہٹائیں اور غیر قانونی طریقے سے لگائے گئے سامان پر مشین بھی چلائی۔عوام نے محکمہ میونسپلٹی کی اس کاروائی کو سراہا اور انہیں اوپر مین بازار میں بھی اسی طرح کی کاروائی کرنے کی بھی اپیل کی جس سے عام لوگوں کی آواجاہی آسان ہو سکے اور بازار میں چار پہیہ گاڑی کو صبح آٹھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک آواجاہی پر بھی روک لگانے کی بات کہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا