انسانوں وحیوانوں کی جان کے زیاں سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے لئے پل کی تعمیر کا مطالبہ
منظورقادری
سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے صدر مقام تقریباً 6 کلو میٹر دور دندی دھڑہ گاؤں میں خوف ناک نالا پر اکسویں صدی کے ترقیاتی دور میں بھی پل جیسی بنیادی سہولت کا فقدان بڑا المیہ ہے اور آئے دنوں موسلادھار بارشوں میں انسانوں وحیوانوں کا نالا سے گزرنا قیامت صغریٰ سے کم نہیں دو روز قبل 21 سال کا نو عمر غریب نوجوان اچانک نالا میں طغیانی کے باعث بہہ کر دلدوز حادثہ کا شکار ہو زندگی کی جنگ ہار گیا چوہدری محمد کبیر سرپنچ ونمائندگان پنچایت دیہی عوام محمد اقبال مولانا عاشق حسین مولانا عبدالرشید مصباحی نے تحصیل وضلع انتظامیہ سے اس پریشانی کے ازالہ کے لئے پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔