اصلاح معاشرہ کے لئے چھوٹے شاہ دربار میں علماء کرام کا اجلاس منعقد

0
0

بگڑتے وبکھرتے معاشراتی شیرازے کوپٹری پہ لانے کیلئے علمائے کرام کاسرگرم کردار درکار:مقررین
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍یہاں بعد نماز جمعہ علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس قاری مشتاق احمد عطاری صاحب کے زیر صدارت چھوٹے شاہ بادشاہ علیہ الرحمہ کے دربار پہ منعقد ہوا۔ جس میں مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں موجود تمام علمائے کرام نے عہد کیا کہ ہم اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش اور تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔ مزید یہ بھی طے پایا کہ حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے چھوٹے شاہ دربار میں عنقریب ایک محفل منعقد کی جائے گی جس میں تحصیل بھر سے عوام و علماء کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ مزید علمائے کرام نے درس گاہوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی درس گاہیں بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت میں موثر کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے تحصیل کی تمام درس گاہوں کا ریکارڈ قائم کیا جائے اور ایک نصاب تیار کیا جائے جس کے تحت طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے۔ جس علاقے میں درس گاہ ہوگی وہاں الگ سے ٹیوشن پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور نصاب کے مطابق اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ تاکہ اس طرح دینی نظام تعلیم کو فروغ دیا جاسکے اور طلباء بہتر اندازمیں تعلیم حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت فرمائی جن میں خطیب جموں کشمیر مولانا عبدالرشید نعیمی صاحب جامع مسجد نکر مہنڈر مولانا سید اخیار احمد شاہ صاحب جامع مسجد دربار چھوٹے شاہ قاری مشتاق احمد عطاری صاحب بھاٹہ کس حافظ اخلاق احمد صاحب، مولانا شمیم احمد صاحب جامع مسجد لائی مولانا شہزاد احمد عطاری صاحب، مولانا سید مقرب صاحب اور مولانا مختار احمد علیمی جامع مسجد فیضانِ اعلی حضرت بھاٹی دھار مہنڈر قابل ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا