ایس سی ای آر ٹی نے ضلع ریسورس پرسنز کو ای سی سی ای کی تجر باتی تربیت دی

0
0

ریسورس پرنسز کیلئے منعقدہ پانچ روزہ آن لائین کپیسٹی ورکشاپ اختتام پذیر
لازوال ڈیسک
جموں// ای سی سی ای میں نصاب اور تدریس پر ضلع ریسورس پرسنز کے لیے پانچ روزہ آن لائن کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ آج یہاں ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر کے ، ڈویژنل آفس جموں میں اختتام پذیر ہوئی۔وہیںورکشاپ کا انعقاد نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کے ساتھ ساتھ نیپون بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے مرکز میں ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کو مستحکم کرنے کی ہدایات کے ساتھ کیا گیا۔وہیں لڑکیوں کی تعلیم ، ای سی سی ای اور سب کے لیے تعلیم اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ ،جے اینڈ کے ، ڈویژنل آفس جموں کی ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے ، پروفیسر وینا پنڈتا اور ڈائریکٹرا سکول ایجوکیشن جموں کی ہدایت پر ڈاکٹر روی شنکر شرما نے 6 تا 10 ستمبر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔وہیںورکشاپ کا مقصد جموں ڈویژن کے ڈائٹ اور پری پرائمری، پرائمری اسکول اساتذہ کے شرکاء کو تربیت کرنا تھا تاکہ وہ این ای پیکی سفارشات پر موثر عمل درآمد کے لئے ضروری علم اور مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں ۔واضح رہے اس سے قبل ورکشاپ کا افتتاح 6 ستمبر کو ایس ایس ای آر ٹی جموں ڈویژن کے جوائنٹ ڈائریکٹر سریندر کمار نے کیا ۔ جنہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں پروگرام کے لئے ریسورس پرسنز اور ماہرین کو خوش آمدید کیا۔وہیں تمام شرکاء نے پورے پروگرام میں بہترین تعمیری ردعمل دکھایا۔ جبکہ ورکشاپ میں کل 50 ضلع ریسورس پرسنز کو تربیت دی گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا