ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلےمتاثرین کی تعداد

0
0

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سے کم رہی۔
اس دوران کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد نے اسے شکست دی۔
بدھ کے رعز ملک میں 86 لاکھ 51 ہزار 701 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 71 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 428 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43263 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 667 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 04 ہزار 618 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال معاملات 2358 بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار 614 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441749 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد پر آ گئی ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 46 کم ہو کر 51419 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 4155 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جبکہ 65 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137962 ہوگئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا