ہندوستان اور روس نے افغانستان کے بارے میں امکانات کو تلاش کیا

0
0

دونوں فریقین مسائل کے حوالے سے ہم آہنگی پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر متفق
یواین آئی

نئی دہلی؍افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک دن بعد ہندوستان اور روس نے آج وہاں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے پرامن حل کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ماحول بنانے کے امکانات کو تلاش کیا۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو روس کے سیکورٹی چیف نیکولے پاتروشیف کے ساتھ افغانستان سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو یہاں دو روزہ دورے پر ہیں۔ روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق افغانستان سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے ہم آہنگی پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر متفق ہیں۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے وہاں تشدد کو روکنے، سماجی اور نسلی تضادات کو حل کرنے اور افغانستان کے مستقبل کی تشکیل میں افغانوں کے کردار پر زور دیا۔یہ ملاقات 24 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے سینئر حکام سے کہا تھا کہ وہ افغانستان کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہیں۔افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کے امکان کے پیش نظر یہ مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں فریقوں نے سیکورٹی کے شعبہ میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا، امریکی ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے منگل کو قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا