’طالبان ایک حقیقت کے بطور ابھرا ہے‘

0
0

حقیقی شریعت پر عمل کرنے سے دنیا کے لئے مثال بن سکتے ہیں: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سرینگر؍؍پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ طالبان اب ایک حقیقت کے طور پر ابھر چکا ہے اور اسے افغانستان پر حقیقی شرعیہ قانون کے مطابق حکومت کرنی چاہییِ جہاں بچوں ، خواتین اور دیگر کو حقوق حاصل ہوں۔محترمہ مفتی نے بدھ کے روز کولگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا،’میرا ماننا ہے کہ اب طالبان ایک حقیقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور ان کی پہلی شبیہ انسانیت اور انسانی حقوق مخالف تھی۔ اب وہ اقتدار میں آ گئے ہیں اور اگر وہ افغانستان میں حکومت کرنا چاہتے ہیں تو انھیں حقیقی شرعیہ قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے جو اصلاً قرآن میں ہیں۔ ان میں خواتین بچوں، بزرگوں اور دیگر لوگوں کے حقوق شامل ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان حقیقی شرعیہ قانون کو نافذ کرتے ہیں تو پوری دنیا کے سامنے ایک مثال بن جائیں گے لیکن اگر انہوں نے وہی کیا جو 1990 کی دہائی میں کیا تھا تو یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ان کا یہ بیان سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انھیں امید ہے کہ طالبان گڈ گورننس مہیا کرے گا اور انسانی حقوق کا احترام کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا