اٹھارہ سال سے زائید عمر کے طلاب کی ویکسینشن،پرنسپل ڈاکٹرمحمداعظم نے محکمہ صحت ،ڈاکٹروں وطبی عملے کی ستائش کی
ریاض ملک
منڈی؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی میں ویکسینیشن مہم کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بی اے جماعت کے زیادہ سے زیادہ طلباء کو ویکسین لگائی جاسکے۔ اس موقع پر COVID-19 وبائی مرض کے لئے مخصوص ٹیم نے ڈگری کالج منڈی میں ایک کیمپ لگایا۔اور وہاں موجود طلباء کو کوویڈ 19 وبائی بیماری کے خلاف ویکسین کی پہلی خوراک دی۔جو 18 سال اور 18 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ کیمپ صبح ساڑھے دسبجے سے دوپہر دوبجے تک رہا۔ جس دوران کالج کے تمام طلباء کو COVID-19 پروٹوکول پر عمل کرنے کے بعد ویکسین دی گئی۔ اس کیمپ میں باقی مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ کیمپ میں ویکسین لگائی جس کی مکمل رہنمائی اور نگرانی پرنسپل ڈگری کالج منڈی ڈاکٹر محمد اعظم کررہے تھے۔ جبکہ کیمپ کو بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی کی ھدایات پر منعقد کیاگیاتھا۔ کالج کے پرنسپل نے طبعی ٹیم شامل تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کالج کیمپس میں طلباء کو کووڈ -19 کے ویکسین لگانے کی سہولیات فراہم کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ہمیں اور ہمارے طلباء کو کالج میں اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے کالج کے طلباء کو بھی اس مہم میں دل و جان سے حصہ لینے پر مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر اورنگزیب انجم ، IQAC کوآرڈینیٹر اور غیر تدریسی عملہ بھی کیمپ میں موجود ہے۔