یاسین مورل اکیڈمی اور آئی ای بی کے اشتراک سے پونچھ میں علماء کانفرنس کا انعقاد

0
0

دین کی خدمت کے لئے ہجرت کرنا سنت رسول ہے:ڈاکٹر فاروق نعیمی
سرفرازقادری

پونچھ؍؍رضاء العلوم اسلامیہ ہائر سکینڈری سکول پونچھ میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام یاسین مورل اکیڈمی و اسلامی تعلیمی بورڈ آف انڈیا کے اشتراک سے منعقد ہوا جو صرف علماء کرام آئمہ کرام کے لئے سپیشل رکھاگیا تھا جسمیں مہمان خصوصی کے طور پر کیرالہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر فاروق نعیمی اور مفتی مفیض خان سعدی تشریف لائے تھے۔ آئے ہوئے حضرات کو دین کی خدمت کے لئے گھر سے نکلنے کے لئے فوائد بتائے اور فرمایا کہ اسی دین کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود ہجرت فرماکر ہمارے لئے ایک پیغام دیا ہے کہ دین کو جب ضرورت پڑھے تو اس کیلئے ہمیشہ تیار رہیں ۔اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور آئمہ کرام نے بھی خود کرکے دکھایا ہے اس وقت ہم اگر پوری دنیا کا محاسبہ کریں تو آج بھی لاکھوں کی تعداد میں ہمارے مسلمان بھائی صرف برائے نام ہیں انکی اصلاح کی ذمّہ داری ہماری ہے ہم نائب رسول کہلواتے ہیں مزید بات کرتے ہوئے اسلامی تعلیمی بورڈ آف انڈیا کے تعلق سے بتایا کہ بورڈ کا نصاب نہایت آسان کردیا ہے تاکہ مدارس و مکاتب میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہوسکے ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ مکاتب کھولے جائیں اور انکے اندر تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے مکاتب میں پڑھنے والے بچے اور بچیاں بھی مخارج وصفات سے قرآن کریم کو پڑھیں اس بات کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے اخیر میں پچیس مکاتب کو بورڈ سے ریگونائیزڈ کیا گیا اور سرٹیفکیٹ دی گئیں اس موقع پر آنے والے تمام علمائے آئمہ کرام کا شکریہ حافظ محمد عارف قادری گنائی نے اور شکور نظامی نے اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا