طلباء زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے فٹ رہیں : پروفیسر انیتا جموال

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور کے زیر اہتمام فٹ انڈیا فریڈم فار رن کا اہتمام
حافظ قریشی

کٹھوعہ// گورنمنٹ ڈگری کالج بلوار نے آج یہاں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا اہتمام کیا۔ جبکہ بھارت کی آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی کا امرت مہواتسو’ کے ایک حصے کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج بلوار میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا اہتمام کیا گیا۔وہیں اس دوارن این سی سی کیڈٹس ، این ایس ایس رضاکاروں اور کالج کے اسٹاف ممبران سمیت طلباء نے اس دوڑ میں حصہ لیا۔ وہیںادارے کے پرنسپل پروفیسر انیتا جموال نے کیمپس سے فریڈم رن 2.0 کو جھنڈی دکھائی۔ دوڑ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر لیک راج ، اسسٹنٹ پروفیسر راکیش شرما ، اسسٹنٹ پروفیسر ارون شرما ، اسسٹنٹ پروفیسر شیو کھجوریہ اور پی ٹی آئی روی کمار نے حصہ لیا۔ جبکہ دوڑ سے پہلے ، پروفیسر انیتا جاموال نے بارش کے حالات اور جاری وبائی دور کے دوران بھی ریس میں حصہ لینے کے لیے آنے والے طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے فٹ رہیں اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں مدد کریں۔ واضح رہے فریڈم رن کا اہتمام این ڈی ایس بلواور کے این ایس ایس اور این سی سی یونٹس نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کے موضوع پر توجہ دی گئی تھی۔وہیں اس پورے پروگرام کا انعق کالج کے پرنسپل پروفیسر انیتا جموال کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے این ایس ایس اور این سی سی یونٹس کی کوششوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا