جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے151نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے130کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 21کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,26,310تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,26,310معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,251سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,20,648اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِسی مدت کے دوران 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی 71.02 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,411تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,245کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,166کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید163فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے20افراداور کشمیر صوبے کے143اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 13,72,9,496ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 08؍ ستمبر 2021ئکی شام تک13,40,3,186نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک33,44,050افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں8,250اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,251فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,66,322اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق28,63,816اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔