محکمہ کے ملازمین کی بدعنوانیوں کی شکار ہے یہ یوجنا: تنویر حسین بابزادہ
چودھری محمد اسلم
چھاترو ؍ پی ایم آواس یوجنا مرکزی سرکار کی جانب سے لانچ کی گئی ایک اسکیم ہے جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات ،کم آمدنی والے افراد ،شہری و دیہی غریبوں کو سستی قیمت پر مکان فراہم کرنا تھا۔ اس یوجنا کا مقصد سال 2022 تک ہر مستحق گھر کو فائدہ پہنچانا تھا لیکن آئے روز اس اسکیم کو لیکر مختلف دیہی علاقوں میں لوگوں میں غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ضلع کشتواڑ میں کئی بلاکوں میں آواس پلس یوجنا کے تحت تعمیر ہونے والے رہائشی مکانات کی فہرست تیار کی گئی جس پر مقامی عوام میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔کشتواڑ کے علاقہ سگدی سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس یوتھ صدر جموں تنویر حسین بابزادہ نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا اسکیم محکمہ کے ملازمین کی من مانیاں اور بدعنوانیاں کی شکار ہو رہی ہے۔علاقہ سگدی سے تعلق رکھنے والے این سی یوتھ صدر جموں نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے اور زمینی سطح پر یہ سکیم مکمل طور سے ناکارہ ثابت ہوئی ہے کیونکہ مستحق کنبوں کو اس اسکیم سے فائدہ نہیں ہوپارہا ہے۔این سی صدر یوتھ جموں کا کہنا تھا کہ رواں سال بلاک مغلمیدان و بلاک چھاترو میں اس اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے رہائشی مکانات کی فہرست قابل تشویش ہے کیونکہ اس فہرست میں کئی وارڈوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے نے نمائندہ لازوال سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاک مغلمیدان کی پنچائتوں کے کچھ وارڈوں ایک دو مکان کیس لیکن کچھ وارڈوں کو مکمل طور سے نظر انداز کا شکار بنایا گیا ہے لیکن ان وارڈوں میں کچھ مستحق کنبے ہیں جن کو پی ایم آواس یوجنا سے فائدہ پہنچنا چاہئے تھا۔اس کے علاوہ پنچایت چنگام اے اور بی وارڈ نمبر چار و یگر کئی وارڈوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔این سی صدر یوتھ جموں تنویر حسین بابزادہ نے کہا کہ یہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی انتہائی غفلت ہے اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین جن میں کمپیوٹر پر کام کرنے والے ملازم اور جی آر ایس کے ساتھ ساتھ اعلی آفسران بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی غفلت کی وجہ سے مرکزی سرکار کی جانب سے لانچ کی گئی پی ایم آواس یوجنا کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور مستحق افراد کو مکمل طور سے نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مرکزی سرکار کی یہ بہترین اسکیم غریب عوام کیلئے ایک خواب بنی ہوئی ہے این سی صدر موصوف نے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے پی ایم آواس یوجنا کے نفاذ پر ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ غریب عوام کو انکا حق مل سکے۔