مرحوم چوہدری محمد صادق اور ریٹاہرڈ حوالدار سرفراز احمدکی وفات پہ جاوید احمد رانا کا اظہارِتعزیت

0
0

کہاچوہدری محمدصادق مرحوم کے اچانک انتقال نے مجھے ایک گہرے صدمے اور عظیم غم میں اکیلاچھوڑ دیا

سرفرازقادری

مینڈھر؍؍میرے لیے وہ ایک بڑے بھائی کی طرح سرپرست اور ،رہنما ، ساتھی تھے ، جو میرے اتار و چڑھاؤ میں میرے ساتھ ثابت قدم رہے۔ مرحوم صادق ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے مجھے سیاست سے متعارف کرایا۔1981/82 میں دیہات سدھار صباح ، پونچھ (این جی او) کی تخلیق سے لے کر 1996 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے سے لے کر 1998 میں جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اور 2002 میں ایم ایل اے بننے تک ، مرحوم صادق بھائی میرے لیے حکمت اور مدد کا مستقل ذریعہ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کیساتھ مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی ان دونوں کی موت ہمارے لیے اتنا بڑا خلا پیدا کرگئی جسکا پْر ہونا ناممکن ہے سرفراز احمدابھی نوجوان تھے انکی موت ساری تنظیم کے لیے ناتلافی نقصان ہے جسکی بھرپائی مشکل ہے اور مجھے سخت صدمہ ہے سبق دوش ہونے کے بعد وہ تنظیم سے وابسطہ ہوگئے تھے اور میرے ساتھ بازو بنکر رہے مجھے انکی بے وقت ناگہانی موت کا بہت دْکھ اور شدید صدمہ ہے ۔اللہ میرے بڑے بھائی محمد صادق اور چھوٹے بھائی سرفراز احمد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عنایت فرمائے اور ان کے احباب خاندان رشتیدار اہل خانہ اور دوستوں کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورطاقت عطافرمائے اور صبر جمیل عطا فرما کر اہل خانہ کواجرِعظیم سے نوازے ۔رانا نے کہا کہ میں اور ساری تنظیم انکے اہل خانہ کے اس دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی بخشش اور مغفرت کی دل سے دوعا کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا