منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍سرزمین پمروٹ سرنکوٹ پونچھ میں حضرت علامہ مولانا پیر سید حبیب اللہ شاہ بخاری نائب غوث اعظم علیہ رحمہ کے پوتے *ولی کامل حضرت پیر سید آفتاب حسین شاہ بخاری علیہ الرحمہ* کا دسواں عرس پاک نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندان اولیاء نے در ہال راجوری مہنڈر منڈی پونچھ اور ریاست کے دیگر مقامات سے شرکت کی درہال اور دیگر مقامات سے آئے ہوئے زائرین نے میڈیا کی وساطت سے انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ یہ درگاہ عظیم ترین درگاہ ہے یہاں پر وہ اس طریقہ کا حکومت کی طرف سے کوئی بھی بندوبست نہیں ہے اور حکومت کی طرف سے اس کی طرف رجحان نہیں ہے پانی کی بہت زیادہ قلت ہے گاڑیوں کے لئے پارکینگ نہیں ہے جگہ کی کافی قلت ھے روڈ کی خستہ حالت عرس کے موقع پر بہت زیادہ جام لگ جاتا ھے جس کی وجہ سے زائرین کی آمدورفت میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا انتظامیہ سے در حال کے لوگوں نے یہ اپیل کی ہے کہ کہ اس درگاہ کی طرف توجہ دیں منعقدہ عرس پاک کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اس کے بعد مدرسہ اسلامیہ حبیب العلوم پمروٹ کے طلبا کے درمیان انعامی مقابلہ نعت و تقریر کا سلسلہ شروع ہوا بعد ازاں ختم پاک کی محفل سجائی گئی اس موقع پرحضرت مولانا عبدالمصطفے امام جامع مسجد سرنکوٹ اور گدی نشین دربار پمروٹ پیر سید مہتاب شاہ بخاری نے اختتامی دعا کی جس میں پورے عالم اسلام خاص کر اس ریاست جموں و کشمیر کے امن و سکون کے لیے لیے دعا مانگی آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔