رنجاٹی ادبی الکٹھ کے بینر تلے بنالی ڈھوک میں دعائیہ محفل

0
0

میاں بشیر احمد لاروی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
منظور حسین قادری

سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے دور افتادہ صحت افزا سیاحتی وروحانی مقام زیارت شریف سید ابراھیم غازی رحمتہ اللہ علیہ بنالی ڈھوک زیر صدارت غلام نبی میر انچارج ڈائریکٹر آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن پونچھ رنجاٹی ادبی اکٹھ ایک دعائیہ محفل منعقد ہوئی جس کے انتظامات مختار حسین مجاز نے بحسن وخوبی کئے تھے ۔مہمان خصوصی الحاج فیض اکبر دیدڑ مہمان ذی وقار الحاج محمد حفیظ دیدڑ مہمان ذی عزت ماسٹر عبدالقیوم مقرر خصوصی مولانا جاوید رضا محفل میں تلاوت کلام اللہ ذکر واذکار ختمات خواجگاں کے علاوہ شعراء اسلام نے رہبر شریعت پیر طریقت حضرت میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کے حضور خراج عقیدت پیش کیا جن میں الحاج عبدالمجید کسانہ ،صدام حسین ،صارف مقصود احمد نقشبند، مقصود احمد ،مروت عبد القیوم بانیاں ،ماسٹر طالب حسین محمد ،اجور ،سجاد مختار حسین مجاز، جبکہ مولانا جاوید رضا ،مولانا مشتاق احمد نقشبندی، امام دیہہ تراڑانوالی نے مدل ومفصل بصیرت افراز خیالات سامعین کی سماعتوں کے حوالہ کیا آخر میں صدر محفل غلام نبی ڈار نے میاں بشیر احمد لاروی کے حالات زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، آخر میں صلوٰۃ وسلام اور دعایئہ کلمات پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا