ایمرجنسی ہسپتال بانہال کی سڑک پر گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

0
0

گاڑیاںپارک کرنے سے مریضوں اور ایمبولینس کو دشواری۔ ٹریفک پولیس نے کئے آن لائین چالان
ملک شاکر

بانہال؍؍بانہال میں گاڑیوں کی پارکنگ سڑکوں پر کر کے ٹریفک جام کا سلسلہ جاری ہے اور جس کی وجہ سے مریض کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور جب کبھی بھی جموں و سرینگر قومی شاہراھ پر رامبن بانہال کے درمیان کوئی سڑک حادثہ پیش آتا ہے تو اس وقت بھی گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے لگے ہوئے ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولینس کو کافی دیر جام میں رکنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سوار زخمیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے اور ایمرجنسی اسپتال بانہال کی سڑک پر بھی مقامی گاڑیوں کی پارکنگ کا سلسلہ عام ہو گیا ہے اور ایسے میں اگر کوئی دوائی فروش کسی گاڑی کے مالک یا ڈرائیو کو یہاں گاڑی پارک نہ کرنے کی درخواست کرتا ہے تو ان کے ساتھ جگڑا کیا جاتا ہے اور اس سڑک گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے یہاں پر ہر روز جام لگا رہتا ہے اور مجبور ہو کر کوئی مقامی باشندہ انتظامیہ تک اطلاع پہنچاتا ہے تو اس وقت کچھ دیر کے لئے انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کو ہٹا کر سڑک کو کھول دیتے ہیں مگر دوسرے دن پھر سے یہی سلسلہ دیکھنے کو ملتا ہے اور گذشتہ دنوں کے دوران بانہال ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی اور یہاں سے گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی اور ان گاڑیوں کو آنلائن چالان کر کے یہاں گاڑیوں کی پارکنگ کا سلسلہ ختم کیا ہے ایسے میں یہاں کی عوام نے ٹریفک پولیس کی سراہنا کی اور اپیل کی ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ عوام اور مریضوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا