کلاسز 06 ستمبر سے 05 اکتوبر تک ایک ماہ کیلئے منعقد کی جائیں گی: فوج
لازوال ڈیسک
جموں// فوج نے ڈوڈہ ڈسٹرکٹ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے کمپیوٹر کلاسز کا افتتاح کیا۔ جبکہ یہ کلاسز 06 ستمبر سے 05 اکتوبر 21 تک ایک ماہ کے لیے منعقد کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانا تھا۔ ان کلاسوں کے دوران جو بنیادی مہارت اور تربیت دی جا رہی ہے وہ نوجوانوں کی شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے ایک معاون کے طور پر کام کرے گی۔وہیں طلبا ء کے والدین نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کی درخواست کی ۔