نیٹ ملتوی ہوناچاہئے،بچوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ نیشنل ایلجبلیٹی اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کو ملتوی کرنے کی طلبا کی مانگ مناسب ہے اور حکومت کو ان کی بات سننی چاہئے۔مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا نے کہاکہ بچوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس امتحان میں بیٹھنے والے طلبا کو منصفانہ موقع دینے کی ضرورت ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہندستانی حکومت طلبا کی پریشانی پر آنکھیں موندے ہوئے ہے۔ نیٹ امتحان ملتوی کریے اور طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کا منصفانہ موقع دیجئے۔محترمہ واڈرا نے کہاکہ حکومت ایک کے بعد ایک کرکے پورے ملک میں طلبا کی مناسب مانگ کو بھی ٹھکر رہی ہے۔ جو بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ان کی بات سننے اور ان کی مدد کرنے میں کیوں پریشانی ہے۔ کیا بچوں کی ذہنی صحت اور انکی بہتری کی فکر نہیں کی جانی چاہئے۔نیٹ امتحان 12ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی آئی کا بھی ایک پیپر ہے۔ طلبا کی مانگ ہے کہ انکی دقت کا خیال رکھتے ہوئے نیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہئے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لیا لیکن عدالت نے کہاکہ اس بات کو امتحان لینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کا کہنا ہے کہ طلبا کی فطری دقت کو سمجھتے ہوئے حکومت کو نیٹ امتحان ملتوی کرنا چاہئے۔