پی ڈی پی پریذیڈنٹ محبوبہ مفتی کو اس بیان پر کہ کشمیر میں نارملسی نہیں ہے

0
0

گھر میں نظر بند کیا گیا جاناانتہائی افسوسناک ہے:سوزؔ
لازوال ڈیسک
سرینگر//پی ڈی پی پریذیڈنٹ محبوبہ مفتی کو اس بیان پر کہ کشمیر میں نارملسی نہیں ہے ، گھر میں نظر بند کیا گیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔میں اس بات پر حیران ہوں کہ پی ڈی پی پریذیڈنٹ نے کیا بات غلط کہی تھی۔ یہ بات تو عیاں ہے کہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ مس محبوبہ مفتی کا گھر نظر بند کیا جانا بھی اسی بات کی دلیل ہے کہ کشمیر میں حالات بالکل نارمل نہیں ہیں۔مجھے اس بات پر سخت افسوس ہو رہا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ کشمیر میں سیاسی لیڈروں کے تعلق میں اس قدر تنگ نظر ہو گئی ہے کہ محبوبہ جی کے حقیقت پر مبنی بیان کیلئے اُن کو نظر بند کیا گیا ہے۔میں یونین ٹریٹری انتظامیہ کے لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ محبوبہ مفتی صاحبہ کو فوراً رہا کرے تاکہ وہ اپنی پارٹی پروگراموں میں شرکت کر سکے۔مجھے اس بات کیلئے بھی تعجب ہو رہا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ آئے دن یہ اعلان کرتی رہتی ہے کہ جموںوکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے ماحول سازگار ہے۔ کیا محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کرنا کشمیر کے حالات سازگار ہونی کی دلیل ہو سکتی ہے؟ اس پر جموںوکشمیر انتظامیہ کو زرا غور کرنا چاہئے۔ ‘‘

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا