کشمیرمیں زمینی سطح پر امن و قانون کو یقینی بنانے پر سیکورٹی فورسز قابل سراہنا: دلباغ سنگھ

0
0

سری نگر،//جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سینئر حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر وادی کشمیر میں زمنی سطح پر امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنانے پر سیکورٹی فورسز کے رول کی سراہنا کی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ مقامی لوگوں خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بیشتر پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، سی اے پی ایف اور فوج نے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کشمیر میں زمینی سطح پر امن و قانون کی صورتحال کو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا جس کے لئے وہ لائق ستائش ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کا صبر وتحمل کا مظاہرہ اور مقامی لوگوں خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد ہے‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہمیں امن کے استحکام اور امن کے دشمنوں کی نشاندہی کے لئے یک جٹ ہو کر آگے چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں بیشتر پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے تاہم اس پر کڑی نگرانی رکھی گئی ہے۔
بتادیں کہ یکم ستمبر کی شام سید علی گیلانی کے اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ میں انتقال کے پیش نظر وادی میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور مواصلاتی خدمات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا