مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا: محبوبہ مفتی کا دعویٰ

0
0

سری نگر،// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔
موصوفہ نے یہ باتیں منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’حکومت ہند ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو جان بوجھ کر ان حقوق سے محروم رکھ رہی ہے‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا کیونکہ انتظامیہ کے بقول کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ اس سے ان کے نارملسی کے جعلی دعوے بے نقاب ہوگئے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا