کشمیر میں پانچ روز بعد ٹرین سروس بحال

0
0

سری نگر//وادی کشمیر میں منگل کو پانچ روز بعد ریل سروس بحال ہوئی۔
بتادیں کہ سینئر حریت لیڈر سید علی گیلانی کےیکم ستمبر کی شام حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کے پیش نظر وادی میں احتیاطی طور پر ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا تھا۔
ریلوے ذرائع نے یو این آئی کوبتایا کہ منگل کے روز وادی میں تمام ٹریکوں پر ریل سروس بحال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بڈگام – سری نگر تا بارہمولہ ٹریک پر بھی ٹرین سروس بحال ہوئی اور بڈگام تا بانیہال ٹریک پر بھی سروس بحال ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ پولیس اور صوبائی انتظامیہ کی کلیئرنس کے بعد ہی لیا گیا ہے۔
ادھر وادی کے دو اضلاع سری نگر اور بڈگام میں منگل کو مسلسل چھٹے روز بھی موبائل انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ان دو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں منگل کی دوپہر کو جائزہ لیا جائے گا۔
بتادیں کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر وادی میں مواصلاتی خدمات بھی معطل کی گئی تھیں۔
حکام نے اگرچہ موبائل کالنگ اور نجی مواصلاتی کمپنیوں کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو تین ستمبر کی شام کو ہی بحال کر دیا تھا تاہم موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہی تھیں۔
وادی کے میں بجز سری نگر اور بڈگام کے تمام اضلاع میں گذشتہ شام موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا